26 جنوری، 2006، 5:19 PM

امريكہ ميں مقيم ايرانيوں كي سہولت كے لئے ايراني صدركے حكم سے

ايران نے براہ راست امريكہ ہوائي رابطے كي اجازت دينے پرآمادگي كا اعلان كيا ہے

ايران نے براہ راست امريكہ ہوائي رابطے كي اجازت دينے پرآمادگي كا اعلان كيا ہے

ايران كي ہوابازي كے ادارے نے امريكي ہوابازي كے ادارے كو ايك خط كے ذريعہ مطلع كيا ہے كہ ايران تہران – نيويارك يا تہران –لاس انجلس ہوائي رابطہ برقرار كرنے كے لئے تيار ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے اقتصادي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران كي ہوابازي كے ادارے نے امريكي ہوابازي كے ادارے كو ايك خط كے ذريعہ مطلع كيا ہے كہ ايران تہران نيويارك يا تہران لاس انجلس ہوائي رابطہ برقرار كرنے كے لئے تيار ہے نامہ نگار كے مطابق امريكہ ميں مقيم ايرانيوں كي سہولت كے لئے ايراني صدركے حكم سے ايران كي ہوابازي كے ادارے نے يہ اقدام كيا ہے ہوابازي كے ادارے كے ايك مشير نے اس خبر كي تائيد كرتے ہوئے كہا كہ يہ اقدام امريكہ ميں مقيم ايرانيوں كي سہولت اور آساني كے لئے كيا گيا ہے انھوں نے كہا كہ اس سے تاجروں اور دوسرے افراد كو بھي فائدہ پہنچے گا انھوں نے كہا كہ ہمارے شہريوں كواس سلسلے ميں كافي مشكلات كا سامنا تھا اور انھيں كسي تيسرے ملك كے ذريعہ يہ سفر طے كرنا پڑتا تھا انھوں نے كہا كہ ايران امريكي ہوابازي كے ادارے كي طرف سے جواب كا منتظر ہے

News ID 282808

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha